رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ تقریب مذہب اسلامی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے مقدس شہر قم کے حوزہ علمیہ فیضیہ میں یمن کی مظلوم عوام کی حمایت میں طلاب و علماء کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں یمن میں آل سعود کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یمن کا نام روایات میں حکمت کا مصدر اور علم و ایمان کے نام سے ذکر ہوا ہے اور آل سعودی کی طرف سے ظلم و جنایت براہ راست امریکا اور صیہونی حکومت کی حمایت سے انجام پا رہا ہے جو ظلم و جنایت کی تاریخ میں بے مثال ہے ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں آل سعودی کی طرف سے غیر انسان اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آل سعود انسانی حقوق اور انسانی اقدار کو بری طرح سے پامال کررہے ہیں ۔
آیت اللہ محسن اراکی نے کہا : آج ہم لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ظالم محاذ یمن کی مظلوم عوام کو خوراک و دوا سے محروم کر رکھا ہے اور ان پر مختلف قسم کے اسلحہ و اجتماعی قتل کرنے والے بم سر پر برسا رہے ہیں مگر انسانی حقوق کا دعوا کرنے والے سب خاموشی سے تماشائی بنے ہیں ۔
تقریب مذہب اسلامی کونسل کے سربراہ نے بیان کیا : آج استکباری اور سامراجی طاقتیں دنیا کے مختلف ممالک منجملہ یمن میں بے رحمی اور بےدردی کے ساتھ عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کا قتل عام کررہی ہیں اور ایسی صورت حال میں ایک ایسے بین الاقوامی ادارے کی ضرورت ہے جو مظلوموں کی حمایت کرسکے۔
انہوں نے یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم میں امریکہ اور اسرائیل کو شریک جرم قراردیتے ہوئے کہا : یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل بھی یمن کے نہتے عوام پر ہونے والے بھیانک مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔
آیت اللہ محسن اراکی نے مدرسہ فیضیہ میں طلباء کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ ہمیں یمن کے مظلوموں کی حمایت کے سلسلے میں آواز بلند کرنی چاہیے اور جن لوگوں کے پاس مالی طاقت اور توانائی ہے انھیں مالی لحاظ سے یمن کے مسلمانوں کی حمایت کرنی چاہیے۔
تقریب مذہب اسلامی کونسل کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ آج سب سے متنفر ترین و قابل مذمت حکومت آل سعود حکومت ہے کہا : ایک زمانے میں ایسا تھا کہ آل سعود خود کو عالم اسلام کا بنیادی و اصلی محور کے عنوان سے تعارف کراتا تھا اور عالم اسلام کی رہبریت کا دعوا کرتا تھا لیکن آج دیکھ رہے ہیں کہ آل سعود کا عالم اسلام میں کوئی مقام نہیں ہے اور تمام عالم اسلام نے اسے آل خبیث جانتے ہیں اور اس سے نفرت کرتے ہیں ۔
انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا :اسرائیل آج دنیا میں الگ تھلگ ہوگیا ہے اور امریکی اسرائیلی اتحاد کا خاتمہ بھی قریب پہنچ گيا ہے۔
آیت اللہ محسن اراکی نے اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں یمن کے مظلوم عوام کو خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : ایران کی عوام اہل حوزے کی زبان سے اعلان کر رہی ہیں کہ ہم لوگ اہل یمن کی مظلوم عوام کی اپنی تمام طاقت و قدرت سے تعاون کرے نگے ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/